موٹرسائیکل لفٹر چنٹو منٹو اور جن بابا سمیت 16 ملزمان گرفتار

133

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے چھاپا مار کارروائیو کے دوران موٹرسائیکل لفٹرموٹرسائیکل لفٹرچنٹومنٹواورجن باباسمیت16ملزموں کوگرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے2 موٹر سائیکل لفٹرجاوید عرف چنٹو اور عدنان عرف منٹو کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدملزمان سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے رہائشی ہیں۔ بغدادی پولیس نے ہائی رو ف سے مضرصحت گٹکابرآمد کرکے ایک ملزم خان محمد کو گرفتارکرلیا ڈیفنس پولیس نے سن سٹ بلیورڈ اسٹریٹ سے جنید اقبال اور انس کو گرفتار کرلیا ۔زمان ٹائون پولیس نے ضلع کورنگی و کراچی کے مختلف تھانہ جات کے چوری ، ڈکیتی ، سٹریٹ کرائم و دیگر سنگین مقدمات میں ملو ث اسٹریٹ کریمنل توفیق خان عرف جن بابا ولد وحید خان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، چھینا ہوا موبائل فون ، کیش برآمد کرلیا۔ابراہیم حیدری پولیس نے مختلف کارروائیوں میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے قبضہ مافیا کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری کارروائی میں پولیس نے چرس پاڑہ کے علاقہ سے سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے 2 ملزمان واحد ولد حسن اور حسین ولد مہر حسن کو تیسری کارروائی میں پولیس نے الیاس گوٹھ میں سرکاری زمین پر قبضہ کرتے ہوئے چھاپہ مار کر 2 ملزمان عارف ولد غلام نبی اور جاوید ولد شاہ نواز کو گرفتارکر لیا۔