ڈاکٹر عا صم اور قادر پٹیل کی عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

254

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپتال میںدہشت گردوںکے علاج کامعاملہ،انسداددہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل کی حاضری سے استثناکی درخواست منظور کرلی،وکیل کاکہناتھاکہ ڈاکٹرعاصم ملک سے باہرہیں،قادرپٹیل کی طبیعت ناسازہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے سماعت 19دسمبرتک ملتوی کردی۔ سماعت کے موقع پر انیس قائم خانی، وسیم اختر، رؤف صدیقی عثمان معظم بھی پیش ہوئے۔