جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کروڑوں کی اشیا اسمگل کرنے کو شش ناکام

140

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ نے مختلف کارروائیوں میں 5کروڑمالیت کے مصنوعی زیورات ،موبائل فونز،میموری کارڈ اورنشہ آور گولیاں ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل کلکٹرفرح فاروق کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیراوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف کارروائیاں کیں جس میں 5 کروڑروپے مالیت کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ٹیم کی جانب سے متحدہ عرب امارات (شارجہ)جانے والے ایک پارسل کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی پارسل سے 7 قدیم اورنایاب کوائن سکے برآمدہوئے ۔ قیمتی سکوں سے بھراپارسل چنیوٹ سے شارجہ بھیجا جارہا تھا، نایاب سکوں کی مالیت کیلیے محکمہ آرکیالوجی کے ماہرین کی خدمات طلب کرلی ہے۔علاوہ ازیں محکمہ کسٹمزکی مذکورہ ٹیم نے ہانگ کانگ جانے والے ایک پارسل کو مصدقہ اطلاعات پر چیک کیاتوپارسل سے سائیکوٹراک کی 300گولیاں(نشہ آورگولیاں) برآمدہوئیں۔