خواتین ارکانِ اسمبلی کو بھی ہراسانی کا سامنا

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ارکانِ اسمبلی کو بھی ہراسانی کا سامنا کرناپڑتاہے یہ بات پروگرام کے مہمان خصوصی رکنِ سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کراچی میں وویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے سرٹیفیکیٹ تقسیم کی تقریب میں کہی۔ اس ورکشاپ کا موضوع ”آزادیِ اظہارِ رائے کا تحفظ” تھا ۔ نصرت سحرعباسی نے مزید کہا کہ جب ارکانِ اسمبلی کی آواز دبائی جائیگی تو اس کا اثر براہِ راست عوام پہ بڑے گا۔ اسمبلی کی نسشت پہ خواتین کے خطاب کو اہمیت نہیں دی جاتی ۔تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کسی صحافی کی بات اگر سچ ثابت ہو تو خوب اچھالا جاتا ہے اور اگر غلط ثابت ہو تو خاموشی اختیار کرلیتے ہیں لیکن معافی نہیں مانگتے۔ نیشنل انڈومنٹ فار ڈیموکریسی کے تعاون سے منعقد کی گئی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں جامعہ کراچی ، جناح یونیورسٹی اور ایمز یونیورسٹی سمیت شہر کی مختلف نجی و سرکاری یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والی طالبات نے شرکت کی۔