خضر باقی ، ناصر نقوی اور وقاص احمد اعظمی ضلع شرقی کے نائب قیّم مقرر

138

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر سید شاہد ہاشمی نے ضلع شرقی کے لیے مزید ذمے داران کا تقرر کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سیدخِضر باقی باللہ سید ناصر علی نقوی اور وقاص احمد اعظمی کو ضلع کانائب قیّم مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان سے استصواب رائیکے بعد8 علاقہ جات کے ناظمین کا تقرر بھی کردیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق یوسی 21اور 24 پر مشتمل علاقے کے ناظم نعمان پٹیل یوسی 22 اور 23 پر مشتمل علاقے کے ناظم عاقل عزیز یوسی 25 اور 26 کے ناظم شمیم انصاری۔ یوسی 27 کے ناظم فواد احمد بنگش یوسی 28 اور 29 کے ناظم محمد امین صدیقی یوسی 30 کے ناظم فہیم احمد عثمانی۔علاقہ فیصل کینٹ گلشن اقبال کے ناظم عبدالرحیم شہزاد اور علاقہ فیصل کینٹ گلستان جوہر کے ناظم نصرالاسلام عثمانی ہوں گے۔ امیر ضلع سید شاہد ہاشمی نے تمام ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ زمہ داریاں سنبھال لیں اور جلد از جلد معتمد علاقہ اور محاسب علاقہ کے تقرر سمیت دیگر ٹیم تشکیل دیں۔