سرجانی میں مکینوں اوربھتا خوروں میں جھگڑا‘ایک ہلاک ‘دوسراگرفتار

250

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان سے لینڈ مافیا کے ارکان کا بھتا مانگنے کے دوران علاقہ مکینوں سے جھگڑا ہوگیا اس دوران ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک بھتا خور مارا گیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس نے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون تھانے کی حدودو سرجانی روز ی گوٹھ کے قریب زیر تعمیر مکان کے باہر چند افراد آئے اور بعد ازاں انکے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا شروع ہو گیا اس دوران مزید علاقہ مکین جمع ہوگئے اور علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی علاقہ مکینوں کی جانب سے ملزموں پر پتھرائوکیے گئے اور وہاں فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر تعمیر مکان کے مالک نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے گھر کے باہر لینڈ مافیا کے کارندے بھتا مانگنے آئے تھے۔