بھینس کالونی نمبر5اورسموں گوٹھ میں پاکستان رینجرزکامفت طبی کیمپ

76

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز کی جانب سے بھینس کالو نمبر 5اور سموں گوٹھ میں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا، جنرل فزیشن ،میڈیکل اسپیشلسٹ ،بچوں کے اسپیشلسٹ ،آرتھو پیڈک ،ماہر امراض قلب ،اسکن اسپیشلسٹ ،آنکھوں کے اسپیشلسٹ ،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 2000سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اوردوائیںفراہم کیں۔موبائل لیبارٹری میں ایکسرے اور ٹیسٹ کی سہولیات بھی موجود تھیں۔