سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے،چین

278

بیجنگ (آن لائن )سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔چین۔ تفصیلات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے،دہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہیں، دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔ترجمان چینی دفتر خارجہ لی جیان ژائو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں، حربے ناکام ہوں گے۔چین انسداد دہشت گردی کیلیے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے ۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ ہے ۔سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی۔ واضح رہے کہ ڈی جی
آئی ایس پی آر سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔پاکستانی ڈوزئر میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشت گردی کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ڈی جی ای ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں ۔