ڈگری، اسکول سے موٹر سائیکل پر گھرجاتے ہوئے تین بچے گر کر زخمی ہوگئے

93

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کے نواحی گائوں مورچو میر شارق میں اسکول سے موٹر سائیکل پر گھرجاتے ہوئے تین بچے دانش ولد بھورجی کولہی، چندر ولد سومجی کولہی اور مکیش ولد والجی کولہی موٹر سائیکل کے سامنے آنے والی بکری کو بچاتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے جبکہ بکری ہلاک ہوگئی۔ زخمی بچوں کو نجی اسپتال سندھ میڈیکل سینٹر لایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔