رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا موت ہے، مفتی منیب

188

بدین (نمائندہ جسارت) گولارچی میں مرکزی جماعت اہلسنّت صوبہ سندھ کی جانب سے عنایت بلوچ ہال میں عزت رسولﷺ کانفرنس منعقد کی گئی۔ سندھ بھر سے علماء و مشائخ نے شرکت اور خطاب کیا۔ کانفرنس میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ گستاخ رسول کی سزا موت ہے ہم ملک کے تحفظ کے لیے عوام کو بیدار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرمﷺ کی سیرت تقاضائے ایمان ہے۔ اس موقع پر سائیں محمد جان نعیمی کراچی والے میاں عبدالخالق سجادہ نشین بھرچونڈی شریف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علما پیر ایوب جان سرہندی، غلام محمد لوڈو، غلام رسول نعیمی، محمد احمد نعیمی، محمد رمضان ہنگورجو نے بھی شرکت کی۔ علماء دین نے عوام کو خطاب کیا۔ انہوں نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی۔