جعلی انوائسز پرکروڑوں روپے مالیت کے سیلز ٹیکس چوری کامقدمہ درج

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے جعلی انوائسز پرکروڑوں روپے مالیت کے سیلز ٹیکس چوری میں ایف آئی آر درج کرلی ہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آر ٹی او کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرمیں میسرزانجم انٹرپرائززکو نامزد کیا ہے جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے 2009ء تا2012ء کے دوران ٹیکس حکام کے ساتھ فراڈ کیا تھا جس میں فلائنگ انوائسز کی بنیاد پر سیلز ٹیکس ریفنڈز حاصل کرلیا تھا۔ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر کراچی نے یکم نومبر2012ء کو ریڈ الرٹ بھی جاری کررکھا تھا۔