حکمران اقتدار میں آتے ہی جمہوریت کاگلادبادیتے ہیں،مصطفی کمال

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پار سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے لیے جمہوریت صرف ذاتی اختیارات و وسائل حاصل کرنے کا نام ہے کیونکہ جب عوام تک اختیارات و وسائل منتقل کرنے کی بات آتی ہے توحکمرانوںکو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے سے پہلے جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکومت ملتے ہی جمہوریت کا گلا گھونٹناشروع کر دیتے ہیں۔