جامعہ کراچی:جمعیت نے فیسوں میں من مانااضافہ مسترد کردیا

163

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نگران انتظامی امور اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی ارسلان ایوبی نے جامعہ کراچی انتظامیہ کی طرف سے سیمسٹر ایگزامنیشن سیل کی فیسوں میں من مانا اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی ماضی اور حال دونوں میں متوسط طبقہ کی مادرِ علمی کا کردار ادا کرتی رہی ہے مگر موجودہ انتظامیہ جامعہ کی ساکھ کوبٹالگارہی ہے،انہوں کہا کہ نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو طلبہ کی تواناآوازبن کرسامنے آئیںگے۔