ٹریفک حادثات میں جنگ کے سیکورٹی سپروائزر سمیت 4جاں بحق

128

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان چوک ایس ایم لا کالج کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے جنگ پریس کے سیکورٹی سپر وائزر سمیت دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔لانڈھی منزل پمپ اور بلدیہ مواچھ موڑکے قریب تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگے جبکہ ملیرہالٹ ریلوے پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان چوک ایس ایم لاکالج کے قریب نو تعمیر شدہ پیپلز اسکوائر کے سامنے تیز رفتار دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے: دونوں 20منٹ تک جائے وقوع پر پڑے رہے تاہم بعد ازاں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونو ں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اسپتال میں جاں بحق 35سالہ نوجون کی جیب سے ملنے والے جنگ پریس کے کارڈ سے اسکی شناخت گلزار ولد گل اسلام کے نام سے ہوئی متوفی جنگ پریس میں سیکورٹی سپر وائزر تھا جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ بلدیہ مواچھ موڑکے قریب موٹر سائیکل سوار50سالہ عبدالقیوم ولد فیض محمد کو واٹر ٹینکر نے کچل کر ہلاک کردیا ۔ لانڈھی منزل پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے40سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا ۔