درآمدی کھیپ کی جانچ پڑتال پرائیویٹ ملازم سے کرانے کاانکشاف

125

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کنٹینرٹرمینل‘ کراچی کنٹینرٹرمینل اورایس اے پی ٹی ٹرمینل پر درآمدی کھیپ کی جانچ پڑتال کی ذمے داریاں ٹرمینل کے ملازم سرویئراورمحکمہ کسٹمزکے افسران کی جانب سے رکھے جانے والے پرائیویٹ ملازم (لپو) کررہے ہیں جبکہ درآمدی کھیپ کی جانچ پڑتال کے لیے ٹرمینل پر تعینات ایگزامن افسران بیٹھ کرتنخواہ اوربھاری رقوم وصول کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ٹرمینل کے ملازمین (سرویئرز)کی ذمے داری صرف کنٹینروں سے باہر نکالے جانے والے سامان کی حفاظت کرناہوتاہے لیکن سرویئرزدرآمدی کھیپ کی جانچ پڑتال کررہے ہیں ان سرویئرزکی جانب سے درآمدکنندگان کو بلاجوازپریشان کرکے بلیک میل کیاجارہاہے جبکہ کسٹمزافسران کی جانب سے رکھے جانے والے پرائیویٹ ملازمین (لپو)بھی سرویئرزکے ساتھ مل کردرآمدی کھیپ کی جانچ پڑتال کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کھیپ کی جانچ پڑتال کے لیے مذکورہ ٹرمینلزپر تعینات کسٹمزافسران صرف رقوم وصول کرہے ہیں۔اس سلسلے میںمتاثرہ درآمدکنندگان نے چیف کلکٹرثریابٹ، کلکٹرایسٹ اورکلکٹرویسٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ مذکورہ ٹرمینلزپر درآمدکنندگان کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کا نوٹس لیں ۔