اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسے کا اعلان

351

پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 22 نومبر کو پشاور میں حکومت مخالف جلسے شیڈول ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

انتطامیہ نے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کورونا وائرس کی عبا کے پیش نظر کیا ہے۔ جب کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعت پیپلز پارٹ نے اسے مسترد کردیا ہے۔

جنرل سیکرٹری پی پی خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور جیالے تیاری کرلیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور انتظامیہ حکومتی دباؤ میں آکر پی ٹی آئی کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کو پشاور میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ پشاور میں تاریخی پاور شو کر کے اپوزیشن گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دے گی۔