حکومت کا نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

582

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ میں نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائٹ سے اپلائی کریں، یوتھ کونسل کی سلیکشن انتہائی شفاف اورمیرٹ پرہوگی، 50 قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائےگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم نےساری جدوجہد نوجوانوں کے بہترمستقبل کیلئے کی ہے، نوجوان وزیراعظم کیساتھ مل کراپنی ضرورت کی پالیسیاں تشکیل دیں گے،پاکستان بننے اورعمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نےاہم کرداراداکیا۔