صحت مند جگر کیلئے 5 صحت مند غذائیں

1139

انسان کی مجموعی صحت کا انحصار صحت مند جگر پر ہوتا ہے کیانکہ یہ خون بنانے، خون کی صفائی اور پورے جسم میں اس کی ترسیل کا کام کرتا ہے. جگر صحت مند خون کی جسم میں ترسیل جبکہ گندے خون کو الگ کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے صحت بخش غذاؤں اور مشروبات کا استعمال لازمی ہے۔ مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال جگر کیلئے نہایت مفید ہے۔

1) پانی کا زیادہ استعمال

پانی کی کمی جسم میں مختلف مسائل کا باعث بنتی ہے جس میں جگر کو فعال کرنا بھی شامل ہے۔ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی کا استعمال جگر کی صفائی کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

2) سبز پتوں والی سبزیاں

اپنی خوراک میں سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ، میتھی وغیرہ کو شامل کریں۔ یہ سبزیاں قدرتی طور پر جگر کی صفائی میں مدد دیتی ہیں۔

3) وٹامن سی

وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے رس بھرے پھل اور سبزیاں وغیرہ مضرِ صحت مواد کی صفائی کر کے جگر میں چربی جمنے کا خطرہ کم کرتی ہیں۔

4) سیب

سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرو کی سطح متوازن رہتی ہے۔ یہ خون اور جگر کو صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ سیب میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

5) دالیں

دالیں بھی جگر کے لیے فائدہ مند ہیں، ان میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتا ہے۔ جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے جبکہ دالوں میں متوازن مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے۔