شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کڑوی گولی ہے،اردوان

406

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ شرح سود میں اضافے کا فیصلہ ایک مشکل لیکن ناگزیر تھا۔

استنبول میں تاجروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافہ ایک کڑوی گولی تھی جو ہر حال میں نگلنی پڑی، ترکی کے مرکزی بینک نے کل شرح سود میں 4.75 فیصد کا غیر معمولی اضافہ کیا جس کے بعد شرح سود 15 فیصد ہوگئی۔

صدر اردوان نے کہا کہ شرح سود بڑھنے سے ٹرکش لیرا اور اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے جس کےبعد دونوں مارکیٹوں میں تیزی آئی۔ بین الاقوامی کرنسیوں کے مقابلے میں ٹرکش لیرا کی قیمت بڑھی ہے۔

شرح سود میں اضافے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ترکی ایک پُرکشش ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مہنگائی کو قابو کر کے ہی معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے۔