ٹنڈو آدم، مجلس تحفظ ختم نبوت کے سینئر کارکن علی نواز خاصخیلی انتقال کرگئے

243

ٹنڈو آدم (پ ر) علی نواز خاصخیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سینئر کارکن علی نواز خاصخیلی اچانک دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے، مغرب کی نماز پڑھ کر دل کا دورہ پڑاجو جان لیوا ثابت ہوا، ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ اسماعیل شاہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں مجاہدین ختم نبوت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے امیر و ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی، علامہ محمد راشد مدنی، مولانا تجمل حسین، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مفتی محمد طاہر مکی، حافظ میر اسامہ سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ محمد ایمان سموں و دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی مخلص کارکن سے محروم ہوگئے۔ مفتی طاہر مکی نے بتایا کہ وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈو آدم کے مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں، ہمیشہ ختم نبوت کانفرنس میں علماء کی خدمت میں ان کی ڈیوٹی لگائی جاتی اور بہترین انداز میں سرانجام دیتے تھے۔ دریں اثناء جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں ان کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔