ورچوئل پائپ لائن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

370

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان ریلوے اور نجی اداروں میسرز ایل این جی ایزی (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میٹروگاس (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ساتھ ورچوئل پائپ لائن سہولت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ میسرز ایل این جی ایزی سنگاپور پہلے ہی اس کاروبار میں ہے اور چین ، ملائشیا ، میانمار اور ویتنام میں کامیابی کے ساتھ اسی طرح کے منصوبوں کو چلارہا ہے۔ تقریب میں کے پی ٹی ، پاکستان ریلوے اور ایل این جی ایزی کے سینئر انتظامی عہدیداروں نے شرکت کی۔ سہ ماہی معاہدہ پر آج 19 نومبر 2020کو کے پی ٹی ، ایل این جی ایزی (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور پاکستان ریلوے کے مابین دستخط ہوئے۔ چیئرمین پاکستان ریلوے مسٹر حبیب الرحمن گیلانی اور سی ای او ایل این جی ایزی (پرائیوٹ) لمیٹڈ مسٹر یاسر حامد اور میٹروگیس کے مسٹر اویس میر نے پر وقار تقریب میں شرکت کی۔