موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر شدید زخمی

96

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رضویہ کے علاقے ناظم آباد چاولہ مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایاگیا بعد ازاں آغاخان اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس سلسلے میںایس ایچ او رضویہ حاجی ثنااللہ نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 40 سالہ انور لاکھانی کے نام سے ہوئی ہے جسے سر پر گولی لگی تھی۔