گاڑی میں آگ لگنے کے باعث شیرخواربچہ جاں بحق

114

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب سے ایک شخص لاش ملی،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ متوفی وائرلیس گیٹ کے قریب پیڈسٹرین برج کے اوپر سے شارع فیصل پر گرا تھا اور شبہ ہے کہ اسے کسی گاڑی نے بھی ٹکر ماری ہے تاہم متوفی کی شناخت نہیںہوسکی جبکہ اس کی عمر35سال کے قریب بتائی جاتی ہے دریں اثنا لیاقت آباد5نمبر شیش محل اسٹاپ کے قریب 30سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔گولیمار پیٹل والی گلی فاروقی مسجد کے قریب سوزوکی پک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے نتیجے میں شیر خوار بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔