گڈاپ کے کئی علاقوں میں الخدمت کے طبی کیمپ

278

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت گڈاپ کے مزید کئی پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے ،جہاںسیکڑوں افراد کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویہ بھی فراہم کی گئیں ۔الخدمت کی جانب سے میڈیکل کیمپس عبد الحکیم گوٹھ ،امید علی گوٹھ ،نذر محمد گوٹھ ،میمو گبول گوٹھ یوسی کنکر میں منعقد کیے گئے ۔ کیمپس میں سیکڑوں مرد ،خواتین ،بچوں اور بزرگوں نے آکر طبی معائنہ کروایا ۔ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹر ثمین خان اور ان کی ٹیم نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور اور تجویز کردہ ادویہ مفت فراہم کیں۔اس موقع پر الخدمت کے شعبہ صحت کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثمین خان نے کہا کہ الخدمت پسماندہ اور صحت کی سہولتوں سے محرو علاقوں میں لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کر نے میں مصروف ہے اور پسماندہ علاقوں میں باقاعدگی سے کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں۔