کینیڈا: 32 سال پرانا بوتل بند خط دریافت

736

کینیڈا میں ایک شخص نے جھیل کے کنارے ایک بوتل کو پایا جس میں ایک کاغذ بند تھا۔ اُس شخص نے جب بوتل کو کھولا تو اُس میں تقریباً 32 سال پرانا خط تھا۔

لیری جونس نے اسٹرجن جھیل کے کنارے اپنی جائیداد پر کام کر رہے تھے جب انہیں ایک بوتل کیچڑ میں پڑی ہوئی ملی جس میں خط بند تھا۔ اُنہوں نے اور اُن کی اہلیہ نے جب خط کو نکالا تو اُص میں 14 جولائی 1988 کی تاریخ درج تھی اور یہ خط ایک 14 سالہ بچی نے لکھا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوپایا کہ یہ خط کس کو لکھا گیا تھا۔

لیری جونز کا کہنا تھا کہ جب اس خط کی نیوز ٹی وی پر نشر کی گئی تو اُن کے پاس ایک کال آئی جس میں ایک خاتون نے اپنی ماں کے بارے میں بتایا کہ وہ اُس تاریخ کو وہاں موجود تھیں تاہم جب اُن سے بات کی گئی تو انہوں نے بوتل میں کسی بھی قسم کے خط کو بھیجنے پر لاعلمی کا اظہار کیا۔