چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست مسترد

138

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری قانون کے مطابق ہوئی۔گذشتہ روز عدالت نے عثمان مبین کی
تقرری کے خلاف کیسز پر محفوظ فیصلہ سنایا، یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 13 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، درخواست گزار وکیل حافظ عرفات کاکہناتھاکہ عثمان مبین کی تقرری کے عمل میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا معیار تبدیل کیا گیا،تعلیم، تجربے اور ماضی میں نادرا کے ساتھ کام کرنے کے نمبرز کا طریقہ کار طے تھا، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ میں عثمان مبین کا نمبر پانچواں تھا۔