پی آئی اے کا نئی عمرہ پالیسی کا اعلان‘ 31 دسمبر تک لاگو رہے گی

115

اسلام آباد (اے پی پی)پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے والی پروازوں کے لیے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جو کہ 31 دسمبر 2020ء تک لاگو رہے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96000 روپے ہوگا۔ جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلوگرام ہو گی۔ ایگزیکٹو اکانومی کے لیے بیکیج الاؤنس 2 بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹر زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔ تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔