شریف خاندان کے بیانیے پر اندر ہی تقسیم ہے، ہمایوں اختر

192

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ہمایوںاخترخان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے بیانیے پر اندر ہی تقسیم ہے، ن لیگ کا ووٹ بینک کم اور پاک فوج کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ پارٹی رہنمائوں کے وفد اورایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) کو اپنی دال گلتی ہوئی نظر نہیں آئی تو ریاست کے معاملات کو زبردستی گھسیٹ کر سیاست میں لے آئے ہیں اور اس کی دنیا کے کسی ملک میں مثال نہیںملتی،
ریاست ہے توہم سب کی سیاست بھی ہے اور مسلم لیگ(ن) کے سنجیدہ لوگ بلا جھجک یہی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے اورعوام اس کی وجوہات سے بھی آگاہ ہیں ، 60فیصد دالیں اور کوکنگ آئل کے تیاری میں استعمال ہونے والے لوازمات درآمدہوتے ہیں جس کا قیمتوں پر گہرا اثرہوتاہے ، اس سے پہلے کوئی میکنزم نہیں تھا اب اجناس کی پیداوار، ملک کی ضروریات کے مطابق طلب اوررسد کے لیے باضابطہ میکنزم بنا رہے ہیں جس کے مثبت اثرات ہوں گے۔