نومسلمہ آرزو فاطمہ کو شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست مسترد

330

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نو مسلمہ و محمود آباد کی رہائشی آرزو فاطمہ کی پسند کی شادی سے متعلق کیس میں نومسلمہ آرزو فاطمہ کو شیلٹر ہوم بھیجنے کی مدعی مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ آرزو فاطمہ نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جبکہ عدالت عالیہ نے لڑکی کے بیان پر لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی۔