ٹنڈو آدم، اوور ہیڈ برج پر ہیوی ٹریفک کے  لیے لگایا گیا بیریئر ٹرک ڈرائیور نے توڑ دیا

315

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) اوور ہیڈ برج پر ہیوی ٹریفک کے لیے لگایا گیا بیریئر ٹرک ڈرائیور نے توڑ دیا، ڈرائیور گرفتار۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعجاز احمد جتوئی کی جانب سے ہیوی ٹریفک کی روک تھام کے لیے پل پر لگایا گیا بیریئر زبردستی ٹرک گزارنے کی کوشش پر ٹوٹ گیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ ہیوی ٹریفک کے لیے لگایا گیا بیریئر تیسری بار ٹوٹ چکا ہے۔