کفالت کے نظام کو ختم کرنے کی تردید، سعودی وزارت

412

ریاض: کفالت کے نظام کو ختم کرنے کی تردید کرتے ہوئے اس  بات اور نظام ختم کرنے کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے سعودی وزارت ہیومن ریسورسز کا کہنا تھاکہ وہ کئی فامولوں پر غور کر رہی ہے۔

بین الاقوامی  میڈیا کے مطابق ناصر الہذانی ترجمان وزارت نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ  میں کہا ہے کہ وزارت افرادی قوت لیبر ڈویژن کو منظم کرنے کے لیے متعدد فارمولوں پر کام کر رہی ہے جبکہ  اس حوالے سے ابھی حتمی نتیجہ نہیں نکلا جیسے ہی کوئی فارمولہ منظور ہوگا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز ایک ویب سائٹ نے اپنے ذرائع سے خبر جاری کی تھی کہ وزارت  افرادی قوت کفالت سے متعلق نظام میں کچھ تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے اور مذکورہ خبر جاری ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں وائرل ہوگئی تھی جبکہ وسیع پیمانے پرشہریوں سمیت غیر ملکیوں نے اسے شیئربھی کردیا تھا  اور متعدد  اخباری اداروں اور ویب سائٹس نےبھی اسے شائع کردیا ہے۔

دوسری جانب وزارت افرادی قوت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں اور اس کو شائع کرنے سے پہلے تصدیق کیا جائے۔