کورونا کیخلاف جنگ جیت چکے ‘ احتیاط کی ضرورت ہے‘ صدر مملکت

287

لاہور (نمائندہ جسارت/ اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن مزید احتیاط کی ضرورت ہے‘ کورونا وبا کے نقصانات کے حوالے سے پاکستان اور بھارت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ منگل کو صدر مملکت نے کورونا وبا کے دوران نمایاں کارکردگی اور قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کورونا ہیروز وال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کامیاب حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پایا اور اس وبا کے دوران پاکستان پر اللہ کاخصوصی کرم رہا ہے۔ دریں اثنا پنجاب کے خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود کے محکموں کی معذوری سے متعلق بریفنگ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے انہیں عام اسکولوں میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے‘ اس سے خصوصی افراد کو نوکریاں حاصل کرنے میں مدد ملے گی‘ ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔