تعلیمی ادارے این جی اوزکے حوالے کرناتعلیم دشمنی ہے،تنظیم اساتذہ

97

کراچی(پ ر) نئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کے بجائے موجودہ سندھ حکومت سرکاری اسکول اور کالج کو پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے نام پر این جی اوز کے حوالے کررہی ہے ،یہ سراسر تعلیم دشمنی پر مبنی اقدام ہے۔تنظیم اساتذہ اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔تعلیم مہنگی کرکے اور غیروں کے ہاتھوں میں دے کر نئی نسل کو تعلیم سے دور رکھنے کی یہ گھناؤنی سازش ہے۔تنظیم اساتذہ اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری نے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں نصرت بھٹو ڈگری کالج لیاری جس کی 3منزلہ خوبصورت عمارت ہے ،حکومت اسے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے نام پر کرن فاؤنڈیشن نامی این جی او کے حوالے کر رہی ہے ،اسی طرح کراچی حسین آباد میں قائم ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن کو بھی پرائیویٹ ادارے کے حوالے کر چکی ہے۔