مسلم ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں‘ شعیب اختر

276

کراچی(جسارت ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فرانسیسی صدر کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔سابق فاسٹ بولر نے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ اسلام امن ہے، تمام مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے جبکہ انہوں نے فیس بک پر بھی یہ پیغام شیئر کیا ہے۔انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔شعیب اختر نے تینوں اکاونٹس پر پیغام کے ساتھ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔