کورونا : حکومت کا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کا فیصلہ

552

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائےصحت   فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وبا کو روکنے کے لیے پابندیوں اور سختی کرناضروری ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اضافی سختی کی جائے گی۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے  حکومت پابندیاں اور سختیاں کرنا نہیں چاہتی ،لیکن عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے فوری اقدامات کرنے ہونگے۔

معاون خصوصی صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہجوم والی جگہ پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، مقامی سطح پرپابندیوں کی خلاف ورزی پرجرمانے بھی ہوں گے۔

فیصل سلطان نے مزید کہاکہ کمرشل سرگرمی اورتقریبات کے اوقات میں کمی پرمشاورت جاری ہے، وبا کے پھیلاؤکو روکنےکیلئےجیسی احتیاط ضروری ہے وہ نہیں کی جارہی ہے۔