ڈگری، چور گھر سے ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقد رقم چوری کرکے فرار

134

ڈگری (نمائندہ جسارت)ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم چور ڈگری کی میرجان محمد کالونی کے رہائشی عبدالجبار قریشی کے گھر میں داخل ہوکر گھر میں موجود 60 ہزار روپے نقد، طلائی چوڑیاں اور دو موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اہلخانہ جب صبح نیند سے بیدار ہوئے تو گھر کا سامان بکھرا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ آخری اطلاعات کے مطابق تاحال مقدمے کا اندراج نہیں ہوسکا تھا۔