شہر بھر میں صفائی مہم ،بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ

332

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر بھر میں 20اکتوبر سے صفائی مہم جاری ہے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی زبیر چنا نے اجلاس کو بتایا کہ کورنگی اور وسطی اضلاع میں صفائی مہم کا انتظام ڈی ایم سی کے ایڈمنسٹریٹرز کر رہے ہیں، بہترین کارکردگی پر اضلاع اور یونین کونسلوں کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔