دبئی سے آنے والا نوجوان سہراب گوٹھ سے لا پتا

139

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دبئی سے کراچی آنیوالا نوجوان سہراب گوٹھ بس اڈے سے لاپتا ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالستار ا توار کی شب دبئی سے کراچی پہنچا تھاجہاں سے وہ صادق آباد جانے کے لیے سہراب گوٹھ بس اڈے پرآیا جس کی اطلاع اس نے اپنے موبائل فون سے دی تاہم اس کے بعد سے اس کا فون بند ہے ، عبدالستار کے بھائی نے کراچی آکر سہراب گوٹھ تھانے میں گمشدگی کی درخواست دے دی ہے،اہلخانہ نے متعلقہ حکام سے عبدالستار کی بازیابی کیلیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔