ترک صدر کی تنقید پر فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

367

پیرس (آ ن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے فرانسیسی صدر کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ ترک صدر نے اپنے خطاب میں یورپ میں ’اسلام مخالف‘ اقدامات کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل کے لیے کہاتھا انہیں دماغی معائنے اور علاج کی ضرورت ہے۔