سزا یافتہ قیدی کو اداروں سے سوالات کرنے کا کوئی حق نہیں، اسد عمر

522

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور سزایافتہ قیدی بزدلی دکھا کر لندن بھاگ گئے ہیں اور ان کو قانونی اداروں کے سوالوں کے جواب دینا ہی پڑیں گے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسد عمر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کون ہوتے ہیں جو بیرون ملک (لندن) میں بیٹھ کر پاکستانی اداروں کے سربراہان سے سوالات پوچھیں جبکہ سابق وزیراعظم خود سزایافتہ قیدی ہیں اور آپ اشتہاری بھی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آپ ڈر کر بیرون ملک فرار ہوئے اور چھپ کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں جبکہ  کراچی میں جو جلسہ ہوا اس میں کراچی کے نہ ہونے کے برابر لوگ تھے اور اس جلسے سے گھبرانے والی کوئی بات نہیں اور کیپٹن صفدر کی جس طرح سے گرفتاری ہوئی اس کی ضرورت نہیں تھی وہ کونسے بڑے سیاسی ٹارزن ہیں مگر فادر آف دی نیشن (قائد اعظم محمد علی جباح) کی قبر پر بے حرمتی کی گئی ، نعرے بازی  اور چھلانگیں ماری گئیں یہ برداشت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوان جو گزشتہ چند برس سے عمران خان کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں اور عوام کے ساتھ بھی جوڑے رہیں ہیں جبکہ سیاست کا مقصد صرف وزیراعظم کے جلسوں میں شمولیت یا ان میں نعرے لگانا نہیں ہے۔