اسلامی تعلیمات امن و محبت اور رواداری پر مبنی ہیں ، عبدالوحید قریشی

342

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ماہ ربیع الاول میں سیرت نبویﷺ اور آل رسولﷺ کی بات کی جائے کیونکہ اس ماہ میں حضرت محمد مصطفیٰﷺ خاتم النبین تشریف لائے اور دنیا کو ظلم و جبر سے نجات دلائی اور ایک ایسے پر امن معاشرے کی بنیاد ڈالی جس میں ہر انسان آزاد اور خوشحال ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما عبدالوحید قر یشی نے ٹنڈوالہٰیار میں سیرت النبیﷺ کے جلسے سے مسجد الامین میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکتب و مسلک کی تفریق نہ ہو جبکہ رنگ و نسل کی بات بھی نہ کی جائے کیونکہ اسلامی تعلیمات امن و محبت اور رواداری پر مبنی ہیں اور اس میں ایک دوسرے کا احترام، حرمت اور اخلاقیات موجود ہیں۔