حیدر آباد، زائد قیمت پر آٹے کی فروخت، فلور مل پر جرمانہ عائد

273

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی محمد ابراہیم ارباب نے آٹے کی سرکاری قیمت پر فروخت کا جائزہ لیا، زائد قیمت پر وفروخت کرنے ایک فلور مل پر جرمانہ عائد اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی کی جانب سے تعلقہ کی مختلف آٹا چکیوں اور آٹا فروخت کرنیوالی دکانوں کا دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر اے سی سٹی نے دکانداروں اور چکی مالکان کو گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے آٹے کی مقرر کردہ فی کلو 42 روپے قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ تاج محل فلور مل پر سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ اے سی نے تعلقہ کے تمام تاجروں کو ہر صورت میں ریاستی احکامات پر عملدرآمد کرنے مشورہ دیا ہے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر بھر میں آٹا بدستور 66 سے 68 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے جس کے دس کلو کے کٹے کی قیمت 660 روپے سے لے کر 680 روپے تک ہے۔