کراچی سمیت ملک بھر میں دسمبر تک بارش کا امکان نہیں

237

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دسمبر تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں دسمبر تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔ترجمان محکمہ موسمیات خالد محمود نے خبردار کیا ہے کہ موسم خشک رہنے کے باعث آلودگی بڑھے گی، اسموگ بھی زیادہ ہوگی ، جبکہ دسمبر کے بعد اس صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق خشک موسم میں درجہ حرارت آہستہ آہستہ کم ہوتا ہے اور وہ ہورہا ہے،بارش نہ ہونے کے باعث خشکی اور آلودگی بڑھ رہی ہے، اسموگ بھی زیادہ ہوگی، ایسے موسم میں نزلہ، زکام، کھانسی سمیت کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔ترجمان کے مطابق خشک موسم میں اسموگ بڑھے گی، دھند اور ڈسٹ پارٹیکلز، کاربن پارٹیکلز فضاء میں رہیں گے۔نومبر میں شمالی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، تاہم برف باری یا طوفانی بارش نہیں ہوں گی۔