ٹریفک حادثے اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق،2 زخمی

156

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں ایک خاتون سمیت 4افراد جاںبحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں ڈاکوئوں کی گولی سے زخمی ہونے والا پولیس کانسٹبل بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کے حدود میںواقع جمعہ پلیہ کے نزدیک نامعلوم موٹر سائیکلوں کی فائرنگ سے 25سالہ ناصرخان ولدگل امان جاںبحق ہو گیا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ لیاری موسیٰ لین مسافر خانے والی گلی میں ایک گھر سے21 سالہ روزینہ دختر یعقوب کی لاش ملی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع پر لیاری پولیس موقع پر جس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی،پولیس مطابق واقعہ بظاہر خود کشی کا لگتا ہے تاہم پولیس پوسٹمارٹم کے بعد واقعہ کی مزید تفتیش کرے گی ، درخشاں تھانے کی حدود میں واقع خیابان اقبال ڈیفنس فیز 8 مکان نمبر 206 کے مرمتی کام کے دوران چھجہ گرنے سے 30سالہ مزدور شدید زخمی ہوگیاجس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،بلدیہ ٹائون کی سوات کالونی میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکرکے 45 سالہ رضا محمد ولد عبدالحکیم جاں بحق ہو گیا،سرجانی سیکٹر 4بی کے مکان نمبرL510 میںرہائش پذیر 48 سالہ پولیس کانسٹبل محمد انور ولد فضل احمد سے مسلح رہزنون نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کے زخمی کردیااور فرار ہوگئے زخمی کانسٹبل کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ نارتھ ناظم آبادبلاک یو میںگھرکی چھت پر کھڑ اہو ا 36 سالہ وہاب ولد عبدالخالق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔