منیر عقیل انصاری کے بھائی ٹریفک حادثے میں زخمی، دعائے صحت کی اپیل

171

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹراور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے انفارمیشن سیکرٹری منیر عقیل انصاری کے چھوٹے بھائی تنویر عقیل انصاری لاہور سے کراچی آتے ہوئے حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ، تنویر عقیل انصاری کے سر پر شدید زخم آئے جبکہ پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ۔تنویر عقیل انصاری کا جمعے کی شب کتیانہ میمن اسپتال میںآپریشن ہوا۔منیر عقیل نے تمام دوست احباب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ،منیر عقیل انصاری سے اس نمبر 03002399939 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔