کراچی چیمبر سے مل کر ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کریں گے،جاوید مہر

324

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی جاوید علی مہر نے کراچی میں باالخصوص اولڈ سٹی ایریا اور تمام صنعتی زونز میں ٹریفک کی تشویشناک صورتحال پر تشویش کے جواب میں کراچی چیمبر آف کامرس سے 5 تا 6 نمائندوں پر مشتمل ٹیم کو نامزد کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ وہ ازخود ڈی آئی جی ٹریفک سمیت محکمہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ٹریفک کی روانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ان تمام علاقوں کادورہ کرسکیں اور ٹریفک جام کی خراب صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی اقدامات عمل میں لائے جاسکیں۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں کے سی سی آئی کے صدر ایم شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک، نائب صدر شمس الاسلام خان، کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کے چیئرمین مجید میمن، چیف پولیس چیمبر لائژن کمیٹی حفیظ عزیز اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔