ٹریفک حادثے میں خاتون دیگر واقعات میں 3 شہری جاں بحق

136

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میںحادثات وپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاںبحق ہوگئے ، دیگر واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق جمعے کی صبح ہاکس بے روڈ جاوید بحریہ پی ایس او پمپ کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے30 سالہ کباڑی میر حسن ولدعلی نواز کو گولیاں مار کے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مقتول اندرون سندھ کشمور کا رہنے والا اور کراچی میں بدھنی گوٹھ میںرہتا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کو دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیاجس کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کاآغا زکردیا گیا۔ملیر 15 میں پل کے نیچے سے ایک 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے زخم کا کوئی نشان نہیں ہے اور نہ اس کے پاس سے کوئی ایسی چیز برآمد ہوئی جس سے اس کی شناخت ہوسکے،کیماڑی نگینہ سینٹرکے قریب ٹریفک حادثے میںایک لڑکی جاںبحق ہوگئی‘ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت تاحال نہ سکی ۔متوفی کی عمر 17 سال بتائی جارہی ہے۔ بغدادی تھانے کی حدود کھڈ امارکیٹ میں کچرا کنڈی سے 28سالہ فہیم کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے پورا نہ ہونے پر چل بسا۔ اختر کالونی سیکٹر 8B کے مکان نمبر 433 میں گھریلو جھگڑے کے دوران سلمان نامی شخص نے اپنے بہنوئی 26سالہ نورالٰہی ولد لقمان کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب مسلح رہزنوں نے 28سالہ عباس سے لوٹ مارکی کوشش کی مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کے زخمی کردیااور فرار ہوگئے۔ گلشن بلاک 02 دارالعلوم مدرسہ کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ عباس ولدعمریز کے نام سے ہوئی ہے۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں یونیورسٹی روڈ حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ عباس ولد عمریز زخمی ہوگیا ۔ لسبیلہ کے ناظم بخت علی شاہ پر بعد نمازِ جمعہ کچھ شر پسند افراد نے پٹیل پاڑہ مسجد کے باہر حملہ کر دیا۔ بخت علی شاہ خنجروں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے ،بعدازاں انہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاںان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔