بلوچستان حکومت کی پی ڈی ایم قیادت سے جلسہ ملتوی کرنے کی اپیل

539

بلوچستان حکومت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے کوئٹہ جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نیکٹا کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا، صوبائی حکومت سکیورٹی معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں کی جانب سے کارکنوں کو دیگر شہروں سے بلوچستان لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سکیورٹی خدشات پر ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔ پی ڈی ایم قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر علاقے سے آنے والے افراد کورونا لائیں گے۔ اگر صوبے میں وبا پھیلی تو ذمہ دار پی ڈی ایم قیادت ہوگی۔