تاجروزیر اعظم کی افریقا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، رشید بٹ

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ تاجر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افریقہ ممالک سے دو طرفہ تجارتی و سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی کی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ بیس افریقی ممالک میں پاکستانی سفارتخانے کھولنے سے ملکی برامدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جبکہ پاکستان میں ان ممالک کی سرمایہ کاری بھی بڑھ سکتی ہے ۔کئی افریقی ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں جسے عملی جامہ پہنانے میںپاکستانی سفارتخانے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شاہد رشید بٹ جو گھانا کے اعزازی قونصل جنرل بھی ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مقامی کاروباری برادری کے دیرینہ مطالبہ کے باوجودافریقی مارکیٹ میں قدم جما کر ملکی برامدات کو بڑھانے میں سابقہ حکومتوں نے دلچسپی نہیں لی بلکہ ٹال مٹول کرتے رہے مگر موجودہ حکومت اسے عملی جامہ موجودہ حکومت پہنا رہی ہے جو خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے افریقہ سے تعلقات بڑھانے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب کئی افریقی ممالک پر مشتمل فری ٹریڈ ایریاکا باقائدہ اعلان چند ماہ میں ہونے والا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت اور کئی دیگر ممالک افریقی منڈی میں کئی سال سے قدم جما رہے ہیںمگر پاکستان نے اس سلسلہ میںغیر ضروری تاخیر کی ہے جس سے نقصان ہوا ہے۔