ٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے، وزیر اعظم

296

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف بی آراورٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے، غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسزکے خاتمے پرتوجہ دی جائے۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایف بی آراورٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہاکہ  معاشی استحکام کیلئے ٹیکس بیس میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے، ایف بی آرکوجدید خطوط پراستوارکرنا ترجیحات میں شامل ہے،ٹیکس گزاروں کیلئے نظام آسان بنایا جائے۔

جبکہ دوسری جانب وزیراعظم سے پاکستان کے معروف برآمد کنندگان  نے ملاقات کی،وفد نے ایکسپورٹ میں اضافے سے متعلق تجاویزپیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسیوں سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا، حکومتی اقدامات سے معاشی عمل میں تیزی آئی۔

وزیراعظم  نے  چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں کیلئے ٹیکس نظام آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،برآمدات سے معاشی عمل تیزہوگا،روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔